نائلہ کیانی مناسلو سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی نٹ مناسلو کامیابی سے سر کر لی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
نیپال میں واقع ماؤنٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے، نائلہ نے گزشتہ شام چھ بجے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی اور آج صبح سوا سات بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک سر کرچکی ہیں۔
Alhamdolillah!
— Naila Kiani (@NailaKiani) September 21, 2023
BREAKING: Naila Kiani has become the First Pakistani woman to summit 8163m Manaslu.
Congratulations PAKISTAN.. Congratulations Naila...
Bravo!!#NailaKiani #NailaOnManaslu #Pakistan #Manaslu #Summit pic.twitter.com/f6qH9mznDJ
نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔ نائلہ اس سیزن میں چین کی چوایو اور شیشاپنگما بھی سر کریں گی، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔
نائلہ کیانی کا تعلق صوبہ پنجاب میں راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے ہے، انھوں نے ایرو سپیس انجینئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کر کے اپنے اس شعبے میں بھی کام کر رکھا ہے ۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟ آئی سی سی کے 3 وینیوز فائنل
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کیا ہے ۔
اس سے قبل پاکستان کے ساجد سدپارہ نے گزشتہ سال مناسلو کے حقیقی سمٹ کو سر کیا تھا۔