صدر عارف علوی کا پنشنرز کی کاٹی گئی رقم واپس ادا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محکمہ پوسٹ آفس کو پنشنر کے ناجائز طریقے سے کاٹی گئی لاکھو ں روپے کی رقم واپس ادا کرنے کا حکم ۔
تفصیلات کے مطاق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی، ملازم مجاز اتھارٹی کے حکم پر ریٹائرمنٹ کے بعد مزید4سال اپنے محکمے میں خدمات انجام دیتا رہا،صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملازم کو ادارے کی جانب سے4سال کی خدمات کے عوض تنخواہ وصول کرنے کا پختہ یقین تھا، ملازم کو پنشنری فوائد سے محروم کرنا، تنخواہ سے کٹوتی غیر قانونی اور بدانتظامی ہے۔
صدرمملکت نے شکایت کنندہ کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی، 1.35ملین روپے کی رقم پنشنری مراعات سے4 سال کی تنخواہ کے بدلے بلاجواز کاٹی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے انشورنس کمپنی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے صارف کو 45 لاکھ روپے بمع 8 سال منافع ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
کراچی کے شہری امتیاز احمد نے اپنی گاڑی چھن جانے پرانشورنس کمپنی سے 45 لاکھ روپے کا کلیم ادا کرنے کا کہا لیکن کمپنی نے گاڑی کی قیمت زیادہ بتانے کا بہانہ بنا کر انشورنس کلیم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل