(فرزانہ صدیق) چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کو 25 ستمبر کو اٹک جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
چیرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم کو 25 ستمبر کو اٹک جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق اعلان کے بعد اہم حکم جاری کردیا
سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو اٹک جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ڈائریکشن بھی دے دی ہے۔