(24 نیوز) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نےالیکشن کے انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کے فیصلے کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن90 دن میں آئینی تقاضا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ دیر آئے ، درست آئے،جماعت اسلامی ہمیشہ آئینی مدت میں الیکشن کا مطالبہ کرتی رہی ہے ,یہ الیکشن نہیں کراتے تو آئین سے انحراف ہوگا،۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں مسائل ہیں،حلقہ بندیاں جواز بنا کر الیکشن سے انحراف نہیں کیاجاسکتا، جماعت اسلامی نے تمام حلقوں پر اپنے امیدوار کا چنائو مکمل کیا,ہم کسی سیاسی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں کریں گے,ہم اپنے منشور کیساتھ الیکشن لڑیں گے،ہمارا منشو ر انقلابی منشور ہے پاکستان کو ترقی کی طرف لیکرجانا ہے.
قیصر شریف نے کہا کہ نگران حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے،آج گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے ہمارا دھرنا شروع ہو گیا ،لاہور دھرنا تین دن جاری رہے گا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق قیادت کریں گے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق تین دن دھرنے میں شریک رہے گے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں ملیریا بے قابو،3 ہزار 791 نئے کیسز سامنے آ گئے