خیبرپختونخوا، فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،8 دہشتگرد ہلاک،5 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 دہشتگرد و سہولت کار زندہ گرفتارکر لئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا،جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5 گرفتار کر لئے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد 31 اگست کو فوجی قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دوسرا آپریشن کیا گیا،جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،آپریشنزکے دوران ہتھیاراورگولیاں بھی برآمدکی گئیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ
علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،مقامی افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو آپریشن کی مکمل حمایت حاصل ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان