اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا، دیگر کرنسیاں بھی گراوٹ کا شکار

Sep 21, 2023 | 18:58:PM

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے چوتھے روزاوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر  مزید سستا ہو گیا جبکہ دیگر کرنسیوں میں بھی نمایا ں کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کریک ڈاون کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 296 روپے کا ہوگیا،کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے 296 روپے تک گرچکا ہے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 34 روپے سستا ہوچکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 318 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 375 روپےکا ہو گیا، امارتی درہم 82.80 روپے پر برقرار  رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 79.5050 پیسے کمی کے بعد 79 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:صنعتکاروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

مزیدخبریں