دنیابھر سمیت لاہور شالامار ہسپتال میں پیشنٹ سیفٹی ڈے منایا جار ہاہے

Sep 21, 2023 | 21:26:PM

(پریس ریلیز )دنیا بھر  سمیت لاہور میں بھی  ستمبر کے مہینے میں پیشنٹ سیفٹی ڈے منایاجا رہا ہے اس حوالے سے شالامار ہسپتال میں بھی ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق اس پیشنٹ سیفٹی ڈے کو لاہورشالامار ہسپتال   میں بھی منایا جا رہے ہے ،جس میں  شالامار ہسپتال کے پروفیسر مجیب الرحمن عابد بٹ،پروفیسر مریم تارڑ اور سرجری کے ڈاکٹر طلعت  وسیم نے پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے ۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہی دینااور مریض اور ڈاکٹر کے درمیان رابطےکو  مزید بہتر بنانا ہے ۔پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر، چیف آپریٹنگ آفیسر  شالا مار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان اور ہسپتال کے  دیگر ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

ڈاکٹرز  نے بتایا  کہ کس طرح سے ہم مختلف  احتیاطیں برت کر مریض کیلئے بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنا سکتے ہیں اور کیسے سرجری کے مریضوں کو ممکنہ انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ڈاکٹرز کا کہنا تھا اس حوالے سے سب سے زیادہ صفائی اہم ہے اور اس میں ہمارے ہاتھ جراثیم سے مکمل پاک ہونے چاہئیں ۔

مزیدخبریں