کینیڈا، واحد پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ کلید رشید عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے واحد پاکستانی نژاد کینڈین رکن پارلیمنٹ کلید رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پاکستانی نژاد کینیڈین وزیر کے پاس پبلک اینڈ بزنس سروس ڈیلیوری کا قلمدان تھا، انہیں اینٹیگریٹی کمیشن کے سامنے ایک انکوائری کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر کلید رشید اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ ٹورنٹو میں گرین بیلٹ پر قائم ایک اراضی مقامی ڈویلپر کو سستے داموں دینے کے سکینڈل کی زد میں ہیں،ان کی امریکی ریاست لاس ویگاس کے ہوٹل میں مذکورہ ڈویلپر سے ملاقات کے بارے میں انکوائری کی جارہی ہے اس حوالے سے کلید رشید نے کہا کہ ہوٹل کی لابی میں مذکورہ ڈویلپر سے اتفاقی ملاقات ہوئی تھی۔
پریمیئر ڈگ فورڈ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینٹیگرٹی کمشنر کی جانب رکنِ صوبائی اسمبلی کلید رشید کے کلیئر ہونے کے بعد انہیں وزارت کے منصب پر دوبارہ فائز کر دیا جائے گا،کلید رشید پروگریسو کنزرویٹو¿ پارٹی کے پہلے پاکستانی نژاد رکنِ صوبائی اسمبلی اور پہلے پاکستانی نژاد وزیر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 اہم فاسٹ بولر ورلڈکپ سے باہر، کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی