چیئرمین سینیٹ سے ارشد ندیم کی ملاقات، 10 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیدیا
آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں ، پاکستان کا نام مزید روشن کریں: صادق سنجرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم سے ملاقات کی اور 10 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قومی جیولن ہیرو ارشد ندیم نے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینٹ نے ورلڈ اتھلیکٹس چیمپئین شپ میں ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نےارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور حالیہ ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئین شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں شکست کی کیا وجہ بنی؟ کپتان بابر اعظم کا اہم بیان آ گیا
صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بے مثال کارکردگی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا ہے، آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر ہیں، آپ قومی ہیرو ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں، ہم آپکی معاونت کیلئے تیار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کےلیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈ ایمبیسیڈر بنانے اور ان کی سپانسر شپ کیلئے نجی شعبے سے بات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس مقام تک پہنچنے کیلئے اپنی جدوجہد بارے چئیرمین سینیٹ کو آگاہ کرتے ہوے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سلور میڈل جیتنے پر چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔