محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل پی سی بی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر پروفیسر کہلانے والے محمد حفیظ نے پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں شکست کی کیا وجہ بنی؟ کپتان بابر اعظم کا اہم بیان آ گیا
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی جاری کردہ پیغام میں پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتےہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’میں نے پاکستان کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، میں ذکاء اشرف صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا، جب بھی ذکاء اشرف صاحب کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہو گی تو میں ہمیشہ دستیاب ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان زندہ باد۔‘‘
I decided to leave Pakistan cricket technical committee. I served as honorary member. I would like to thank Zaka Ashraf sb for giving me this opportunity. I m always available whenever Zaka Ashraf sb need my honest suggestions for Pakistan cricket. My best wishes for Pakistan…
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 21, 2023
واضح رہے کہ محمد حفیظ اعزازی ممبر کے طور پر پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی میں شامل تھے۔