محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

Sep 21, 2023 | 22:40:PM

(24 نیوز) سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی  بی) کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کے اعلان سے قبل پی سی بی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر پروفیسر کہلانے والے محمد حفیظ نے پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں شکست کی کیا وجہ بنی؟ کپتان بابر اعظم کا اہم بیان آ گیا

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی جاری کردہ پیغام میں پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتےہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’میں نے پاکستان کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، میں ذکاء اشرف صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا، جب بھی ذکاء اشرف صاحب کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہو گی تو میں ہمیشہ دستیاب ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان زندہ باد۔‘‘

واضح رہے کہ محمد حفیظ اعزازی ممبر کے طور پر پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی میں شامل تھے۔

مزیدخبریں