3 دن کیلئے لاہور بند، مہنگائی کیخلاف بڑا دھرنا، کنٹینرز لگ گئے

Sep 21, 2023 | 23:09:PM

Read more!

(24 نیوز) 3 دن کیلئے لاہور بند، مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، کنٹینرز بھی لگ گئے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس لاہور کے باہر دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ کارکنان کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ کارکنان کی جانب سے مہنگائی، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ کارکنان کے ہمراہ جماعت اسلامی لاہور کے مقامی رہنما بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں کتنے نوجوان روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

مزیدخبریں