معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا رواں ماہ پاکستان آنے کا اعلان

Sep 21, 2024 | 09:08:AM

(ویب ڈیسک)مشہور مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رواں سال دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر پاکستان کریں گے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں بتایا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بیروت پر اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کا اہم کمانڈر مارا گیا

ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں