کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا رواں ماہ پاکستان آنے کا اعلان
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست کی منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا باقی ہے، کےالیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔