فیصل آباد :کار سے 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد

Sep 21, 2024 | 09:54:AM

( طیب مقبول)فیصل آباد میں کار سے 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت نہ ہوسکیں۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر سڑک کنارے کھڑی کار سے 2 لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، 18 سے 19 سال کی دونوں لڑکیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

راہگیروں نے لاشیں دیکھ کر ریسکیو 15 پر پولیس کو اطلاع دیں،صدر جڑانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لیا،مقتولین لڑکیوں کوگولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا گی،لڑکیوں کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ اہل علاقہ نے بھی لڑکیوں سے شناسائی کا اظہار نہیں  کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی میڈیکل ویزوں پر افغان شہریوں کا پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف

سٹی پولیس افسر فیصل آباد نے ایس پی جڑانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعےکی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئےملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں