علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Sep 21, 2024 | 09:55:AM

(حاشر احسن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرانےسماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے واثق قیوم عباسی، عامرمحمود کیانی کےک بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

عدالت نےعمرتنویربٹ کوغیرحاضری پراشتہاری قرار دے دیا، راجہ خرم شہزاد نواز اورراجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سےاستثنی کی درخواست منظور کرلی۔

 بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

مزیدخبریں