پی سی بی کا ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری

Sep 21, 2024 | 10:59:AM
پی سی بی کا ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔

ہائی پرفارمنس کوچ ہیڈ کوچ کی گیم پلاننگ اور پرفارمنس میں اضافے کے لیے ٹورنامنٹس سے پہلے اور بعد میں تیاریوں کے حوالے سے بھی معاونت کرے گا۔

عدالت نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہر سے روک دیا

اشتہار کے مطابق خواہش مند امیدوار 7 اکتوبر تک کوچ کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جس کیلئے 5 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ کم از کم لیول 2 کے کوچ بھی درخواست دے سکیں گے۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ٹم نیلسن نے ہائی پرفارمنس کوچ کی ذمے داری نبھائی تھی، انہیں ساؤتھ آسٹریلیا سے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی لائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی میڈیکل ویزوں پر افغان شہریوں کا پاکستان سے دیگر ممالک جانے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ہوں گے، باقاعدہ تقرری کے لیے ضروری کارروائی کے طور پر اشتہار دیا گیا ہے۔