سونے کی قیمت  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 21, 2024 | 11:32:AM
سونے کی قیمت  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کےلئے بری خبر،پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 612 ڈالر تک پہنچ گئی،جمعہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی ،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کا اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی،رواں سال روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں 52 ہزار 300 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 ہزار 939 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اسی مدت میں عالمی مارکیٹ میں بھی 530 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا کہ غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی سے سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے۔