پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Sep 21, 2024 | 11:36:AM
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور یائیکورٹ میں درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے ۔

خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے اور بینچز کی تشکیل کے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کر دی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے جس کے بعد یکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔