(24نیوز)اسلام آباد لاہورموٹروے کو جزوی طور پر بند کرنے کے بعد ہرطرح کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 2 اسلام آباد کو ہرطرح کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ، موٹروے ایم 2 کو تھوڑی دیر قبل عارضی طور پر کھولنے کے بعد بند کردیا گیا تھا، موٹروے چوک پرانا ٹول پلازہ کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے، پرانا ٹول پلازہ کے مقام پر تعینات پولیس کی بھاری نفری بھی واپس روانہ ہوگئی ہے۔اسلام آباد سے لاہور، پشاور، ایئرپورٹ، و دیگر اضلاع میں جانے والی ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق شروع ہوگئی ہے۔
یاد رہےکہ آج لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے،گزشتہ روزحکومت پنجاب نے رنگ روڈ کاہنہ میں جلسے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی،جلسے کا وقت دوپہر 3 بجے سے شام 6بجے تک ہوگا۔