سموگ سے بچاﺅ کیلئے اقدامات تیز ، 231 بھٹے گرادیے گئے

Sep 21, 2024 | 14:06:PM

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے اور فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں ماحول دشمن بھٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس مہم کے تحت محکمہ ماحولیات نے پاکپتن، بہاولپور، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں درجنوں بھٹے گرادیے ہیں, مئی سے اگست تک کے چار ماہ کے دوران 231 بھٹے ختم کیے جا چکے ہیں, سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا تاکہ فضائی آلودگی کے سبب بننے والے تمام ذرائع کا سدباب کیا جا سکے, انہوں نے ماحول دشمن بھٹوں کے خلاف قانونی کارروائی اور سخت سزاؤں کا عندیہ بھی دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، یہ زندگیوں کا معاملہ ہے، ماحول کو صاف رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم کسی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں