بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج

Sep 21, 2024 | 14:07:PM
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر حسن)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 27  کے نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  جمیل احمد دشتی نے مسلم لیگ ن کے برکت علی کی کامیابی سپریم کورٹ میں  چیلنج کردی، درخواست میں کہا گیا کہ  8 فروری کو ریٹرننگ افسر کو فارم 45 اور دوبارہ گنتی کی درخواست دی، ریٹرننگ افسر نے فارم 45فراہم کیے نہ دوبارہ گنتی کرائی,حلقے میں بوگس ووٹ ڈالے گئے، فرانزک کرایا جائے.

اپیل میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے میرٹ پر کیس سننے کے بجائے تکنیکی نکات پر درخواست خارج کی.

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ سے چینی وزیر سیاسی و قانونی کی ملاقات، پاکستانی پولیس کا صوبہ سنکیانگ میں ٹریننگ کا فیصلہ

واضح رہے کہ  الیکشن ٹربیونل نے جمیل دشتی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی تھی،  الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا تھا کہ درخواست کیساتھ لگائے گئے بیان حلفی مجاز افسر سے تصدیق شدہ نہیں۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ  الیکشن ٹربیونل نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔