پی ٹی آئی کو لاہور میں آنے دے رہے ہیں یہ بہت بڑا احسان ہے، عظمیٰ بخاری

Sep 21, 2024 | 14:16:PM

(24نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس قابل نہیں کہ ان سے ملاقات کی جائے، ہم ان کو لاہور میں آنے دے رہے ہیں یہ بہت بڑا احسان ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتیں اسلحہ لے کر آتی ہیں؟ علی امین کے واٹس ایپ گروپ پر دکھایا جارہا ہے کہ کارکن ڈنڈوں اور اسلحے کے ساتھ نکل رہے ہیں، علی امین ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے کر نکل رہے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رات کو تحریک فساد کا پھر چہرہ دیکھا گیا، آگ لگانا بھی کیا کسی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس شہر کو دوبارہ بنایا اور سنوارا جارہا ہے، یہ صرف گند ہی ڈال سکتے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ریسکیو 1122 ایئر ایمبولینس میں مریضوں کو منتقل کر رہے ہیں، پنجاب کا دیگر صحت کا عملہ عوام کو سہولت دینےمیں مصروف ہے، علی امین گنڈاپور کھل کر جلسہ کریں، جلسے میں کسی کی طبیعت خراب ہوئی تو اس کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دینگے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ علی امین کرینیں لا رہے ہیں، علی امین پچھلے 6 ماہ سے صرف جلوس نکال رہے ہیں، شیر افضل مروت کو کورونا ہوگیا، عمر ایوب کی بھی طبیعت خراب ہے،جلسہ گاہ جانے والی کوئی بھی سڑک بند نہیں کی گئی، تحریک فساد کل رات توڑ پھوڑ کے دو تین واقعات کر چکی ہے، گنڈاپور صاحب کہہ رہے ہیں کہ وہ شاید جلسہ گاہ نہ پہنچ پائیں۔

مزیدخبریں