سیاسی ماحول گرم،پی ٹی آئی کا پاور شو ، کنٹینر تاحال جلسہ گاہ نہ پہنچ سکا

جلسے کیلئے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا

Sep 21, 2024 | 14:27:PM
سیاسی ماحول گرم،پی ٹی آئی کا پاور شو ، کنٹینر تاحال جلسہ گاہ نہ پہنچ سکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں آج ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے پاور شو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ، اسٹیج کیلئے تیار کردہ کنٹینر اب تک جلسہ گاہ نہ پہنچ سکا۔

حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا ہے، جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے کھلے ہیں تاہم اسٹیج کیلئے لایا جانے والا کنٹینر رنگ روڈ کے انڈر پاس سے نہ گزرنے کے باعث اب تک نہیں پہنچ سکا، جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔