جلسہ گاہ کے سکیورٹی انتظامات مکمل، 12ہزار سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی پر مامور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کاہنہ جلسہ گاہ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، شرکاء کی سکیورٹی کے لیے 12ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، شرکاء کی سکیورٹی کےلیے12ہزار سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں ، 15ایس پیز، 63ڈی ایس پیز،165 ایس ایچ اوز/انسپکٹرز سمیت1002 اَپر سب آرڈینیٹس تعینات ہیں جبکہ خواتین شرکاء کی چیکنگ کیلئے 324 لیڈیز اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
محمد فیصل کامران نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں بھی جلسہ گاہ سے ملحقہ شہراؤں پر موثر گشت یقینی بنا رہی ہیں،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلسہ گاہ اور اطراف مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، موٹر سائیکل و گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے ایریا مختص کیا گیا ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، انھوں نے کہا کہ شہری امن و امان برقرار رکھنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔