علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

Sep 21, 2024 | 16:16:PM

(24نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اچانک ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش اور تجسس پیدا ہو گیا ہے۔ علیزے شاہ جو اپنی بہترین اداکاری اور منفرد انداز کے لیے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا ہے ، ان کے مداح اس حوالے سے کسی بھی وضاحت کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے بہت کم وقت اور کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں غیر معمولی شہرت حاصل کر لی ہے، وہ اپنی بڑی بڑی آنکھوں، خوبصورت نین نقش، پرکشش شخصیت اور جاندار اداکاری کے سبب ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی شہرت رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنا وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، جہاں انہیں وزن میں کمی کے لیے سراہا گیا، وہیں انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ کو اکثر اوقات ہی بولڈ پہناوے کے سبب بھی سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں