پشاورپولیس لائن بم دھماکے  کا سہولت کار گرفتار

Sep 21, 2024 | 17:43:PM
پشاورپولیس لائن بم دھماکے  کا سہولت کار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پشاورپولیس لائن بم دھماکے کی تحقیقات میں  اہم پیش رفت ہوئی ہے ، دھماکے میں سہولت کاری کرنے والا ملزم پولیس اہلکار نکلا۔

تفصیلات کے مطابق سہولت کاراہلکار  ولی خان کو  گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری ملزم کمانڈرکی نشاندہی پرکی گئی،اہلکار ولی خان دھماکے کے وقت پولیس لائنزمیں تعینات تھا،پشاورپولیس لائن بم دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار،دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے پولیس اہلکار ولی خان کی گرفتاری مرکزی ملزم کمانڈرعمرکی نشاندہی پرکی گئی،پولیس اہلکار نے خودکش حملہ آور کو نقشے دیئے ، پولیس لائن پر تعینات پولیس اہلکاروں کی معلومات دیں،خود کش حملہ آور کو راستے سے بھی آگاہ کیا ،دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت72افراد شہید،157زخمی ہوئے۔