لوگوں کا ہاتھ جوڑ کر شکر ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے فتنہ فساد کو ریجیکٹ کیا ، عظمی بخاری

Sep 21, 2024 | 17:49:PM

(24نیوز) لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ میں نے پورے لاہور کا دورہ کیا ہے کہیں مجھے تحریک انصاف کا جھنڈا نظر نہیں آیا اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ لاہور ان کا ہے جس کی آبادی 2کروڑ سے زیادہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کی جس دوران صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس موقع پر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آج رنگ روڈ کی مویشی منڈی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہےجس میں بانی کو رہا کرنے اور حقیقی آزادی کا سلوگن رکھا گیا تھا ، ابھی ان کا ایک سورما راستے میں ہے جس کو صوبے کی صورت حال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، اب جلسہ گاہ میں صرف گنڈا پور کا انتطار ہے کہ آؤ اور جلسے کو بچاؤ ۔

لاہور میں آج ہو کا عالم ہے جہاں کہا جاتا ہے کہ آج کنٹینر لگائے گئے ہیں، لاہور سے اب تک 1500 لوگوں نے جلسہ میں شرکت کی ہے ، گجرانوالہ سے 65 لگ آئے ہیں ، سرگودھا سے 205 لوگ ، ڈی جی خان سے 150 لوگ ، بہاولپور سے 85 لوگ ، عالیہ حمزہ بھی 150 لوگوں کے ساتھ تشریف لائی ہیں، سردار لطیف کھو سہ صاحب بھی 20،25 کے ہمراہ تشریف لائے ہیں ، شیخ امتیاز 15 سے 20 لوگوں کے ہمراہ جلسہ میں آئے ہیں  ، بچھرصاحب بھی 25 لوگوں کے ہمراہ جلسہ گاہ میں تشریف لائے ہیں ، حلیم عادل شیخ صاحب کراچی سے 60 لوگوں کے ساتھ لاہور فتح کرنے آئے ہیں ،شیخوپورہ سے 40 لوگوں کا قافلہ آیا ہے ، ریحانہ اور عمر دار صاحب 20 لوگوں کے ساتھ تشریف لائے ہیں ، ملک تیمور مسعود صاحب بھی 5 لوگوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر آئے ہیں، پنجاب سے 2752 بندہ جسلہ گاہ گیا اور اب تک 3000 بندہ ٹوٹل جلسے میں موجود ہے۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی صرف 6 ماہ کی پرفارمینس پر عوام کو ریلف ملا ہے ، لوگوں کا ہاتھ جوڑ کر شکر ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے فتنہ فساد کو ریجیکٹ کیا ہے۔

مزیدخبریں