پی ٹی آئی جلسہ یا کوئی اور وجہ ؟ٹھوکر نیاز بیگ، موٹروے ٹول پلازہ عارضی طور پر بند

Sep 21, 2024 | 18:08:PM

(اسرار خان ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )لاہور کا جلسہ یا کوئی اور وجہ انتظامیہ نے ٹھوکر نیاز بیگ، موٹروے ٹول پلازہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔

لاہور آنے والی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو، فیض پور انٹرچینج کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے ،کالا شاہ کاکو اور فیض پور انٹرچینج ضلع شیخوپورہ کی حدود میں ہیں،ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیئے گئے ،

شہر کے داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ،گاڑیوں کی طویل قطاریں، مسافروں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزیدخبریں