جلسے کا وقت ختم ، کارروائی کا فیصلہ

Sep 21, 2024 | 18:08:PM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور ضلعی انتظامیہ کے مابین طے شدہ جلسے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ لیٹ ہونے پر قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلسہ کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے چھ بجے جلسے ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کو چھ بجے کے بعد قانون کے مطابق خالی کروایا جائے گا۔

دوسری جانب جلسے کی انتظامیہ سے لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے وقت کی پابندی اور یاددہانی کے لیے رابطہ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں