(24نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور پہنچ گئے، لاہور سیالکوٹ موٹروے انٹرچینج پر زبردستی ٹریفک کھلوا دی ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا لاہور کاہنہ میں جلسہ کیلئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے ، لیکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اب لاہور میں داخل ہوئے ہیں،علی امین گنڈا پور کا قافلہ زبردستی لاہور سیالکوٹ موٹروے انٹرچینج سے لاہور میں داخل ہوا سیکیورٹی کیلئے موجود پنجاب پولیس کے جوانوں سے علی امین گنڈا پور کے سیکورٹی گارڈز کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔
علی امین گنڈا پور نے زبردستی ٹریفک کھلوا دی،خیبر پختونخوا سے آنے والا قافلہ قافلہ براستہ لاہور رنگ روڈ کاہنہ جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو گیا ،علی امین کے ہمراہ سپیشل کمانڈو فورس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اسلحہ بردار جوانوں نے زبردستی سڑک کھلوائی،پنجاب پولیس نے پچھے ہٹ کر علی امین گنڈا پور کے قافلے کو جانے دیا۔