تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Sep 21, 2024 | 19:05:PM

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے پہاڑی علاقوں میں آج رات   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم  رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے  تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  تاہم بعداز دوپہرمری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

   علاوہ ازیں  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 26 ستمبر سےیکم اکتوبر تک بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

مزیدخبریں