ساہیوال: بغیر اجازت جلسہ کرنے پر امیر جماعت اسلامی سمیت عہدیداروں پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گزشتہ روز ساہیوال میں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کے 80 سے زائد عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ،امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری سمیت 80 سے زائد کارکنوں کے نام شامل کیے گئے ہیں ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جماعت اسلامی نے بغیر اجازت جلسہ شروع کردیا، جس کے باعث ڈی ایچ کیو قیوم ہسپتال ساہیوال میں مریضوں کی آمدورفت اور علاج معالجے میں دشواری اور تعطل پیدا ہو گیا، حافظ نعیم الرحمان سٹیج پر پہنچے تو شرکاء نے پنڈال میں لوگوں کے درمیان غیر محفوظ طریقے سے آتش بازی شروع کردی۔
متن میں مزید بتایا گیا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دوران تقریر حکومت وقت کو للکارتے ہوئے کہا یہ احتجاج نہیں ایک جنگ ہے۔
خیال رہے بغیر اجازت جلسہ کرنے اور روڈ بلاک کرنے پر پولیس تھانہ سٹی ساہیوال نے 7 دفعات کے تحت انسپکٹر ارشاد الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔