کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Sep 21, 2024 | 19:15:PM

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آئے قافلے کے لاہور پہنچنے کے بعد پنجاب حکومت نے جلسہ گاہ جانے والے تمام اہم راستوں کو بند کر دیا ہے، پنجاب حکومت کا خوف اس بات کا ثبوت ہے کہ جلسہ تاریخی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت خوف کا شکار ہے، خیبر پختونخوا کا قافلہ لاہور پہنچ چکا ہے جس وجہ سے پنجاب حکومت نے جلسہ گاہ جانے والے راستے بند کئے ہیں ، پنجاب حکومت کا خوف جلسے کی کامیابی کا ثبوت ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کا جوش و خروش پنجاب حکومت کے خوف کی اصل وجہ ہے ، جلسہ گاہ کے اردگرد کی سڑکوں کی بندش پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پنجاب حکومت کے دعوے جھوٹے، جلسے کی کامیابی عوام کے جوش سے واضح ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت کی سازشیں ناکام ہیں، وقت ختم ہونے کا بہانہ بنا کر پنجاب حکومت اپنی کمزوری چھپا رہی ہے ، خیبر پختونخوا کا قافلہ راستے کی بندشوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گیا ہے، پنجاب حکومت کا خوف اس بات کا ثبوت ہے کہ جلسہ تاریخی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قافلے کو روکنا پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،عوامی قوت کے سامنے پنجاب حکومت بے بس نظر آ رہی ہے، جلسہ کو بزور طاقت روکنا اس کی کامیابی کا ثبوت ہے ،  انھوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

مزیدخبریں