پنجاب میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لاہور سمیت پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو ہوگا ،58 ہزار سے زائد امیدوار امتحان دیں گے ،ایم ڈی کیٹ اُمیدواروں پر موبائل فون ، گھڑی ، کیلکولیٹر ، دھاتی پین یا الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر پابندی ہو گی ، امیدوار اصل قومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، ب فارم یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ شناخت کیلئے لازمی لائیں گے ،ایڈمٹنس کارڈ اور شناختی دستاویز کی فوٹو کاپی بھی لانا لازمی قرار دی گئی ہے ۔
نیلی سیاہی والے 2 بال پوائنٹ ، ٹرانسپیرنٹ کلپ بورڈ لانے کی اجازت ہو گی ، پانی کی 500 ملی لیٹر کی شفاف بوتل لانے کی اجازت ہوگی ،امتحانی مراکز میں صبح 8 بجے داخلہ شروع ہوگا ،9 بجے امتحانی سنٹرز سیل ہونگے ،ٹیسٹ 10 بجے شروع ہوکر ڈیڑھ بجے ختم ہوگا۔