پی سی بی نے کھلاڑیوں کو کرکٹ لیگز کیلئے این او سی جاری کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ لیگز میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے متعدد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انور علی اور عثمان شنواری شامل ہیں، اس کے علاوہ شرجیل خان، یاسر شاہ اور محمد عرفان کو بھی این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔
پی سی بی نے اسامہ میر کو بھی آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ اسامہ میر جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی شاندار کارکردگی سے قومی ٹیم میں ایک اہم مقام بنایا ہے، بگ بیش لیگ میں شرکت کے ذریعے مزید تجربہ اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا مقام مضبوط کرنے کا موقع حاصل کریں گے۔