یااللہ خیر!پاکستان کے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے

Sep 21, 2024 | 20:01:PM

(24نیوز)  مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپر دیر کے مختلف علاقوں، بشمول شرینگل، براول، اور لرجم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد مقامی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلہ آنے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، حکام کی جانب سے شہریوں کو مزید جھٹکوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں