اتنی پی ٹی آئی رہ گئی کہ ایک مویشی منڈی نہ بھر سکے، اختیارولی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حمایت اتنی کم ہو گئی ہے کہ اب ایک مویشی منڈی بھی نہیں بھر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیارولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھڑکیں مارنے والے تو سٹیج پر بھی دکھائی نہیں دئیے، خیبرپختونخوا کا بجٹ 11 سالوں سے لاہور چلو اور اسلام آباد چلو پر خرچ ہورہا ہے ، پی ٹی آئی کے رنگ باز اور بڑھک باز لیڈر آج سارے کے سارے چھپ گئے تھے ، جلسے کا واحد مقصد عمران کو این آر او چاہئیے جو نہیں ملے گا، 14 سال قبل مینار پاکستان سے پی ٹی آئی کا شروع ہونیوالا سفر مویشی منڈی پہ ختم۔