مشتاق احمدکی بیٹی کی شادی کی تقریب، بابر اعظم اور مختلف کرکٹرز کی شرکت

Sep 21, 2024 | 20:45:PM

(24 نیوز )لاہور میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز ، فلمی ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

لاہور میں مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کی شادی کی تقریب ہوئی، قومی کرکٹر  بابر اعظم، شان مسعود  اور عثمان قادر  تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور  آئے،چیمپئنز  ون ڈے کپ میں شریک کھلاڑی  تقریب میں شرکت کے بعد فیصل آباد واپس چلےگئے،چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق بھی تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور آئے۔


 
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ،سابق کپتان  انضمام الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے،تقریب میں مشتاق احمد کے قریبی عزیز و اقارب کی بھی بڑی تعداد  شریک ہوئی،خیال رہے کہ مشتاق احمد کی بیٹی کا نکاح چند روز قبل  لاہور میں ہوا تھا۔

مزیدخبریں