ایک "ڈی-جے" کو جن پر اعتبار نہیں، پاکستان کے 25 کروڑ عوام ان پر اعتماد کیسے کرسکتے ہیں؟

Sep 21, 2024 | 21:06:PM

(24نیوز)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ فلاپ ہونے پر طنز کے نشتر چلا دیئے ہیں ۔ 

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر  کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کا ڈی جی مائیک پر کہتا ہے کہ 6بجے تک کا ٹائم تھا اس لیے ساؤنڈ سسٹم بند کر رہا ہوں ، عوام میں موجود  کسی شخص نے کہا کہ یار ایک گانا چلا دو ڈی جے نے جواب دیا کہ گانا تو میں چلا دوں گا لیکن پھر مجھے کون بچائے گا۔

ویڈیو کیساتھ مریم اورنگزیب نے پیغام شیئر کیا کہ ایک "ڈی-جے" کو جن پر اعتبار نہیں، پاکستان کے 25 کروڑ عوام ان پر اعتماد کیسے کرسکتے ہیں؟ 'ڈی۔جے' بھی پہچان گیا ہے کہ یہ جھوٹے، بہروپیے اور دھوکے باز 9مئی کے مجرم اور عوام کے ریلیف کے دشمن ہیں۔

مزیدخبریں