اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کا اجلاس منعقد ہوا۔
نائب وزیراعظم نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs) کے نئے تشکیل شدہ بورڈز آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بھی شرکت کی،اجلاس میں ڈسکوز کی طرف سے انتہائی ضروری انسانی وسائل پر توجہ مرکوز کی گئی،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز سے کہا گیا کہ وہ انسانی وسائل کی ضروریات کی سطح کو فعال ضروریات کے تناظر میں دیکھیں،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز سے کہا گیا کہ زیادہ سے زیادہ افادیت کے لیے آؤٹ سورسنگ کے اصولوں، لائن لاسز میں کمی، بجلی کی چوری کے خاتمے اور کسٹمر کیئر کی روشنی میں دوبارہ جانچا جائے ،نائب وزیر اعظم نے DISCOs میں گورننس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کے مکمل عزم کا اظہار کیا۔