(راؤدلشاد)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سارا دن عوام وزیر اعلیٰ کے پی کے کو ڈھونڈتے رہے،تمام راستے کھلے تھے کیوں جلسے میں نہیں پہنچے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ کی اجازت دی گئی،گنڈا پور نے اسلام آباد کے جلسے میں غلیظ گفتگو کی،ایسے شخص کو تو کوئی گھر میں نا گھسنے دے،سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے لٹکانے والےاور منتخب وزیر اعظم کو گالی دینے والے یہ لوگ ہیں،
ان کاکہناتھا کہ اسلام آباد لاہور موٹر وے اور جی ٹی روڈ کھلے ہوئے تھے،3500 کرسیاں لگائی گئیں انکے اپنے اعدادوشمار ہیں،سوشل میڈیا پر پہاڑیوں کی تصاویر لگا رہے ہیں اور شرمندہ بھی نہیں ہوتے،علی امین گنڈا پور لاہورجلسے میں کیوں وقت پر نہیں پہنچے،اب کہتا ہےجیل میں بیٹھا سازشی سب کچھ کروا رہاہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ تمام راستے کھلے تھے کیوں جلسے میں نہیں پہنچے،200 ایم پی ایز دو دو سو بندے ہی لے آتے،عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے شہریوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ،لاہور کی گیارہ بجے سے شام چھے بجے تک کی فوٹیج آپ کے سامنے ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے اجازت دی، سیاسی اظہار کی دعوت دی لیکن گنڈا پور صاحب گاڑیوں کے شیشے توڑتے آئے،جب ان کو پتہ لگ گیا کہ لوگ تو نکلے نہیں ہیں اپنی گاڑیوں کی سپیڈ آہستہ کرلی،کدھر گئے آپ نے جلسہ گاہ لاہور آنا تھا ،دو بجے جو کے پی کے سے نکلا ہو آپ کو لگتا ہے وہ جلسہ گاہ پہنچنا چاہتا تھا،علی امین گنڈاپور اگر آج آپ کو ٹھنڈ پڑگئی ہے تو آئے مریم نواز کے ساتھ ترقی کا مقابلہ کرے ،مریم نواز کے ساتھ فیلڈ ہسپتال ، ایئر ایمبولینس ، کسانوں کے ٹریکٹرز ، سولر پروگرام ، سولر ٹیوب ویلز کی ٹیمز کا مقابلہ کرے۔
……………..