منصور راہی مرحوم کی قیمتی پینٹگ چوری کامقدمہ ان کے بیٹے کے خلاف درج

Sep 21, 2024 | 23:56:PM

(24نیوز)مشہور آرٹسٹ منصور راہی مرحوم کی قیمتی پینٹگ چوری ہونے کے معاملے پر ان کی بیوی نے اپنے بیٹے اور اسکے ساتھیوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرا دیا۔
مرحوم مصور منصور راہی کی اہلیہ حاجرہ منصور نے اسلام آباد کےتھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے دانش راہی نے دوستوں کے ساتھ ملکر ایک ارب مالیت کی پینٹگز چوری کی ہیں۔

حاجرہ منصور نے بتایا کہ دانش راہی اپنے دوست جہانگیر اور دیگر کے ہمراہ ہمارے گھر آیا اور کیمروں پر کپڑا ڈال کر چوری کی واردات کی۔منصور راہی کی اہلیہ نے کہا کہ منصور راہی کو اس معاملے پر بہت صدمہ ہوا تھا اور اس صدمے کے باعث ہی ان کا انتقال ہوا۔

مزیدخبریں