کسی کمیٹی سےنہیں ہمارا گروپ صرف وزیراعظم سے ملے گا، جہانگیر ترین

Apr 22, 2021 | 10:13:AM
 کسی کمیٹی سےنہیں ہمارا گروپ صرف وزیراعظم سے ملے گا، جہانگیر ترین
کیپشن: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر  ترین نے کہا ہے کہ  ن لیگ کے دور میں بھی میرے کاروبار کی چھان بین کی گئی، میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں ہے،ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم عمران خان سے ملے گا۔

سیشن کورٹ لاہور  میں  پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا  کہ میرے گھر  ایک افطاری تھی جس میں دوستوں نے شرکت کی، اسلام آباد سے بھی کچھ دوستوں نے رابطہ کیا۔ توقع ہے کہ ہمارے گروپ کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی، ہم کسی کمیٹی سے نہیں ملیں گے، ہمارا گروپ صرف عمران خان سے ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں بھی میرے کاروبار کی چھان بین کی گئی، میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں ہے، یہ کیس ایف آئی کا ہے ہی نہیں، کیس میں کوئی مدعی نہیں ہے، کسی شیئر ہولڈر  نے اعتراض نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید  98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ