کوئٹہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

Apr 22, 2021 | 10:50:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کوئٹہ میں جناح روڈ پر سرینا چوک کے قریب ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے  کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 80 سے 90 کلو مواد استعمال ہوا۔

کوئٹہ میں زرغون روڈ کے قریب ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے سے کچھ دیر قبل کے مناظر سامنے آگئے۔ 24 نیوز کو موصول  فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ہوٹل کے دروازے پر آکر رکتی ہے، جہاں گیٹ پر کھڑے سکیورٹی گارڈ کی جانب سے گاڑی کو روک کر کچھ پوچھ گچھ  کی جاتی ہے اور پھر اسے اندر جانے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ سفید رنگ کی گاڑی  میں فرنٹ سیٹ پر ایک شخص کو بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی جیسے ہی ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں پہنچتی ہے تو فوراً دھماکا ہوجاتا ہے۔