ایم ایل ون منصوبہ: حکومت چینی بینک سے6 ارب ڈالر قرضہ لے گی

Apr 22, 2021 | 10:55:AM
ایم ایل ون منصوبہ: حکومت چینی بینک سے6 ارب ڈالر قرضہ لے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے سی پیک کے تحت ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر عمل درآمد کے لئے 6 ارب ڈالر قرض کے لیے چینی بینک سے رابطہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس اسی ماہ متوقع ہے جس میں سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کا معاملہ زیر  بحث آئے گا۔ریلوے حکام پُرامید ہیں کہ اس اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے کے لیے ٹینڈر  جاری کرنے کی منظوری بھی مل جائےگی۔منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 6.8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، چھ ارب ڈالر کا قرض چینی بینک فراہم کرے گا جبکہ باقی اخراجات پاکستان خود برداشت کرے گا۔

حکام کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور اور ٹیکسلا سے حویلیاں تک 1872کلو میٹر کا پھاٹک فری نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل سے مسافر ٹرینوں کی رفتار بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائےگی جبکہ کراچی تا لاہور سفر کا دورانیہ 18 گھنٹے سے کم ہو کر 10 گھنٹے رہ جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے سے روزگار کے 24 ہزار مواقع پیدا ہوں گے، ایم ایل ون منصوبے میں حویلیاں کے قریب نئی ڈرائی پورٹ کی تعمیر  اور لاہور میں ریلوے ٹریننگ اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جہانگیر ترین اور بیٹے کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع