سابق بھارتی کپتان دھونی کے والدین بھی کورونا کے باعث ہسپتال داخل

Apr 22, 2021 | 11:02:AM

(24 نیوز) بھارت کے سابق کپتان اور شہرت یافتہ وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی کے والدین بھی کورونا وائرس سے متاثر  ہوگئے۔

بھارتی کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی  کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان مہندر سنگھ دھونی کے والد پان سنگھ دھونی اور والدہ دیوکی دیوی بھی عالمی وبا کوورنا کی زد میں آگئے ہیں جنھیں رانچی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہسابق کپتان کے والدین رانچی للگڑوامیں ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔اس فارم ہاؤس میں سبزیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ  مویشیوں کی بھی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید  98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ

مزیدخبریں