کورونا سے بھارت کا طبی نظام ٹوٹنے والے مقام پر ہے، پریانکا چوپڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں سے پریشان ہیں اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث بھارت کا طبی نظام ایک ٹوٹنے والے مقام پر ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پریشان پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بات کرنے اور اس معاملے کی سنگینی کو سمجھانے کی کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسے ہلکے سے نہیں لے سکتے۔پریانکا نے لکھا ہےکہ ’’ہندوستان میں کووڈ ۔19 کی صورتحال نازک ہے۔میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی تصاویر اور کہانیاں دیکھ رہی ہوں جو انتہائی خوفناک ہیں ۔صورتحال قابو سے باہر ہے اور ہمارا طبی نظام ایک ٹوٹنے والے مقام پر ہے ، براہ کرم گھر پر رہیں ۔ پریانکا نے کہا کہ میں آپ سے گھر رہنے کی اپیل کرتی ہوں۔اپنے ، اپنے کنبے ، دوستوں ، برادری اور اپنے صف اول کے کارکنوں کے لئے بھی اس پر لازمی غور کریں۔ہر ڈاکٹر اور فرنٹ لائن ورکر ایک ہی بات کہہ رہے ہیں ، گھرپر رہیں۔پریانکا نے لکھا کہ’’یقینی بنائیں کہ آپ کے جاننے والا ہر فرد گھر پر ہی رہے۔اگر آپ باہر جاتے ہیں تو ماسک پہنیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ