(24 نیوز)بھارت میں کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر دارالحکومت نئی دلی کی طرف بڑا مارچ شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ، پنجاب سے مظاہرین کی بڑی تعداد نئی دلی کے اطراف جمع ہو گئی ہے، کسانوں نے ظالمانہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا عزم کیا، کسانوں کے احتجاج کے باعث بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ نئی دلی میں کسانوں کا تاریخی احتجاج زور شور سے جاری ہے، گندم کی کٹائی اور منڈیوں میں فروخت کی مصروفیت کے باجود بھارتی ریاست پنجاب سے کسانوں کے قافلے نئی دلی کے لیے روانہ ہوئے۔اس حوالے سے کسان رہنما جوگندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے لاک ڈاؤن سے ان کی تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بھارت سرکار وائرس سے نہ ڈرائے، کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔ کسانوں کے قافلے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔بھارتی ریاست ہریانہ کے قریب خانوری شہر پہنچنے پر کسانوں کے قافلے کے بھرپور استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ