پہلے سے زیادہ لوگ ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں:راجہ ریاض

Apr 22, 2021 | 12:02:PM
 پہلے سے زیادہ لوگ ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں:راجہ ریاض
کیپشن: ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے کہا ہے  کہ جہانگیر ترین کی پیشی پر جانے کے لئے تمام ممبران اسمبلی تشریف لا رہے ہیں۔ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے کی آج عدالتوں میں پیشی سے قبل تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ  ہر جمع ہوئے جو بعد میں ان کے ہمراہ عدالت بھی پہنچے۔جہانگیر ترین کے گھر جمع ہونے والے رہنماؤں میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض بھی شامل تھے۔عدالت میں جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر  صحافیوں سے راجہ ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کی پیشی پر جانے کے لیے تمام ارکانِ اسمبلی تشریف لا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی، دیکھیں گے کہ ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:   کورونا سے مزید  98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ